ترجمہ: حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا انسان کا دل ہر جنگل میں ایک شاخ ہے (یعنی اس کو ہر طرح کی فکریں ہیں )پس جس شخص نے اپنے دل کو ساری شاخوں کی طرف متوجہ رکھا (یعنی ہر قسم کی فکروں میں مشغول و منہمک رہا) اللہ تعالیٰ اس کی پروا نہیں کرتا خواہ کسی جنگل میں اس کو ہلاک کردے اورجس نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنے کاموں کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں کو درست کر دیتاہے ۔
(رَوَاهُ ابْن مَاجَه)
(باب التوکل و الیقین ص ۳۰۷)
تشریح:اس حدیث پر عمل کرنے والوں کی زندگی نہایت پرسکون ہوتی ہے۔ حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں کہ اولیاء اللہ کے قلوب میں جو چین اور اطمینان ہے سلاطین کو خواب میں بھی میسر نہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ دولت عطا فرمائیں ۔آمین
ماخود: حضور ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت
تالیف: حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ